ہم 4 لاکھ99ہزار میں فی حج کرائیں گے اور ٹارگٹ پرپورااتریں گے ‘نان کوٹہ ہولڈرز
حکومت کوآفرکررہے ہیں سستے پیکج کی بنیادپرموقع دیں‘آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نان کوٹہ ہولڈرز نے مہنگے حج کو سستا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا حکومت سستے پیکج کی بنیاد پر موقع دیں ،ہم 4 لاکھ 99ہزار میں فی حج کرانے کی پیشکش کررہے ،یقین دلاتے ہیں حکومت کے ٹارگٹ پرپورااتریں گے۔تفصیلات کے مطابق نان کوٹہ ہولڈرز نے مہنگے حج کو سستا کرنے کی پیشکش کردی اور کہا حکومت نے گزشتہ سال بھی ہمارے سستے پیکج کو موقع نہیں دیا تھا، حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گزشتہ سال3 لاکھ74ہزار حج کی پیشکش کی تھی۔آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا اس سال بھی سستے پیکج کی آفرکر رہے ہیں، ہم نے سستاحج پیکج تیار کیا ہے اور 4لاکھ 99ہزارمیں فی حج کرانے کی پیشکش کررہے۔حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھاکہ حکومت کوآفرکررہے ہیں سستے پیکج کی بنیادپرموقع دیں، یقین دلاتے ہیں حکومت کے ٹارگٹ پرپورااتریں گے۔

