نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے مشرقی افریقا میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کردی۔ اقوامِ متحدہ کے خوراک اور کاشتکاری کے ادارے ’ایف اے او‘کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کی تعداد میں جون تک 500 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ مشرقی افریقا کے متاثرہ ممالک ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ بھی شامل ہیں۔ ادارے کے مطابق ان ممالک میں برسوں سے اس طرح حشرات کی بہتات نہیں دیکھی گئی۔
افریقا میں ٹڈی دل کا شدید حملہ اقوام متحدہ کی دنیا سے مدد کی اپیل
القمر
