ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ بیش لیگ میں میتھیو ویڈ کی 130 رنز کی طوفانی اننگز

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میتھیو ویڈ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 10 رنز سے ہرا دیا، ویڈ نے 61 گیندوں پر 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنائے، کپتان میتھیو ویڈ نے 61 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 130 رنز بنائے، ڈی آرکی شارٹ 72 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، فل سالٹ 66 اور کپتان تراوس ہیڈ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔، میتھیو ویڈ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں