English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

القمر

آکلینڈ (جسارت نیوز) بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر 5 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارت نے 133 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لوکیش راہول کو ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا، اتوار کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، مارٹن گپٹل اور ٹم ا سیفرٹ نے 33 ، 33 رنز بنائے، روندرا جدیجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بھارت نے ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر لوکیش راہول نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شریاس آیئر 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے