ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ایف اے ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ،لیاری برادرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف اے ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںکھیلے گئے پری کوارٹر فائنل لیاری لیبرویلفیئر سینٹرمقابلہ لیاری برادرز کے درمیان کھیلا گیا۔ لیاری برادرز نے 0-1سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کو شائقین فٹبال کی بڑی تعداد نے دیکھا۔دونوں ٹیموں نے معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ لیاری برادرز کی طرف سے خوبصورت موومنٹس دیکھنے کو ملے ۔اس میچ میں شائقین فٹبال کو آغاز سے ہی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کئے۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کی کوششیں کیں اور اس کوشش میں کھیل کے 76ویں منٹ میں لیاری برادرز کے عامرنے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی اس گول کے ہوتے ہی میچ میں مزید تیزی دیکھنے کو ملا اور لیاری لیبرویلفیئر سینٹر کی ٹیم نے لیاری برادرز کے گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور گول برابر کرنے کی کوشش جاری رکھی لیاری لیبرویلفیئر سینٹرکے فارورڈ زنے لیاری برادرزکے خلاف گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن لیاری برادرز کے گول کیپر ان کے سامنے دیوار ثابت ہوئے اور کئی یقینی گول بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ لیاری برادرزنے 0-1سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ ریفری یونس لعل جبکے ڈپٹی ریفری راشد عبداللہ اورمحمد یوسف 4ریفری استاد لطیف اور میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں