English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ٹی ٹوئنٹی میں سرفہرست رہنے کیلیے میچ جیتنا ضروری ہے، مصباح الحق

القمر

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو 2-0کی برتری حاصل ہے، ذرائع کے مطابق آخری میچ میں شعیب ملک کی سفارش پر عماد بٹ جبکہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی خواہش پر عثمان قادر کو ڈبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم میٹنگ کے دوران ماحول خوشگوار نظر آیا۔ اور مہمان ٹیم سے سیریز میں 2-0کی برتری پر تمام شرکاء نے اطمعنان کا اظہار کیا ۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے 2سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کے چنائو کو درست ثابت کرنے پر مبارکباد دی اور اس بات کا عندیہ دیا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی یہ دونوں سینئر کھلاڑی جیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے ہیڈ کوچ اور چئیرمین سیلیکشن کمیٹی مصباح کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا جائے یا سابقہ الیون کو برقرار رکھا جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی میں سرفہرست رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ دریں اثنا بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی 2تبدیلیاں ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ زندہ دلان لاہور آج مہمان ٹیم کی آمد کو سراہنے کے لیے ڈھائی بجے شروع ہونے والے میچ میں قذافی اسٹیڈیم کا رخ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے