English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا کیخلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی میں شکایت درج

القمر

لندن( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) میں شکایت درج کروادی ،عابد شیر علی کو رواں ہفتے شواہد جمع کروانے کے بعد این سی اے کے دفتر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فیصل واوڈا کی غیر قانونی جائدادوں کے ثبوت ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے الزام عائد کیا کہ فیصل واوڈا کی برطانیہ میں 11 جائدادیں ہیں لیکن وہ کیسے خریدیں یہ دیکھانے کے لیے کوئی منی ٹریل موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام ثبوت اینسی اے کو دیے ہیں جن میں اراضی ریکارڈز، جائداد کی فوٹیج اور فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی شامل ہیں جس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ پراپرٹیز کیسے خریدی گئیں، اب یہ نیشنل کرائم ایجنسی پر ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے فیصل واوڈا کے خلاف این سی اے سے اس لیے رجوع کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین کے خلاف کرپشن الزامات لگاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قومی احتساب بیورو نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ فیصل واوڈا کیخلاف تحقیقات کریں اور ثابت کریں کہ وہ میری جماعت کے خلاف قانونی کارروائیوں میں انصاف نہیں کر رہے۔ جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی برطانیہ کی ایجنسی این سی اے نے اس حوالے سے تفصیلات کے لیے ڈان کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔گزشتہ ماہ این سی اے نے اس وقت خبروں میں جگہ بنائی تھی جب برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تحت ملک ریاض کے خاندان سے وابستہ جائداد اور بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔ دوسری جانب عابد شیر علی کی جانب سے شکایت درج کرانے پر فیصل واوڈا نے کہا وہ اس معاملے پر اس وقت تک تبصرہ نہیں کریں گے جب تک ٹاک شوز میں ان کی شرکت پر عاید پابندی نہیں اٹھائی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے