ملتان (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی بدولت بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ عالمی دنیا 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے نجات دلائے، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکی جائے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے اور عالمی دنیا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔موجودہ حکومت امسال 5فروری یوم کشمیر ایک نئے جوش ولولہ سے منائے گی۔ 5فروری کو پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کشمیر کا مسئلہ ایک خطے کا مسئلہ نہیںبلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت 56سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔ سلامتی کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر پاکستانی موقف کی تائید کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق حل کیا جائے۔خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ ترجیح بھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156میں مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ایران، سعودی عرب اور امریکاکا دورہ کیا میرا یہ دورہ کامیاب رہا۔ میں نے اس دورہ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہمارے اقدامات کو عالمی دنیا سراہا رہی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان سمیت پورے خطے میں امن ہوگا۔خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ کرپشن پر زیرو ٹالرنس اور احتساب بلا امتیازہماری پالیسی ہے۔ سابق ادوار میں کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہاہے۔ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘
