English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی منسوخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارش اور خراب موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرےاور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش اور خراب موسم کے باعث میچ ریفری نے منسوخ کردیا، موسم اور بارش نے ٹاس کی بھی اجازت نہیں دی۔

قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتناضروری تھا لیکن میچ منسوخی کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے