اسلام آباد (اے پی پی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے سے متعلق کیس میں گرفتار ڈرائیور کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ پیر کو گرفتار ڈرائیور امجد زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارتخانے کی گاڑی والی سائیڈ کا سگنل گرین تھا۔ دوران سماعت ٹریفک پولیس کی جانب سے بیان بھی ریکارڈ کرایا گیا۔ عدالت نے گرفتار ڈرائیور امجد زمان کی50 ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد‘ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے ڈرائیور کی درخواست ضمانت منظور
القمر
