واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں کورونا وائرس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر کورونا وائرس سے متعلق لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر چین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور چینی ہم منصب کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ہم کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ میں مواخذے سے متعلق لکھا کہ سینیٹ میں میرے مواخذے پر آج بحث شروع ہو گی۔
کورونا وائرس پر نظر ہے ،چینی ہم منصب کو مدد کی پیشکش کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
القمر
