English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور فیکٹری میں آتشزدگی: 11 افراد جاں بحق

لاہور میں نجی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ جانے کی وجہ سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزوالا میں اسپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی شدت کی وجہ سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی ۔

آگ کی شدت کے باعث فیکٹری سے ملحقہ گھروں کی چھتیں گر گئیں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ جانے کی وجہ سے متعدد گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں 1 خاتون اور بچہ سمیت 10 افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے