English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سازش ہم نے نہیں کی ہمارے خلاف ہوئی ہے،شہرام ترکئی عاطف خان

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف کیے جانے والے وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان کا کہنا ہے کہ سازش ہم نے نہیں کی بلکہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ان کے بقول کابینہ اجلاس میں صرف غلط کاموں کی نشاندہی کی اور اگر یہ گناہ ہے تو یہ ہم نے کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے سینئر رہنما عاطف خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں کا بھی پتا ہے لیکن ابھی نام نہیں لوں گا۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ محمود خان کوعمران خان کی سپورٹ حاصل ہم کیسے ہٹاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں پرویز خٹک کا ہاتھ لگتا ہے، ہم نے آج تک پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، یہی چیزعمران خان نے سکھائی اگرکوئی چیزغلط ہو تو آواز اٹھاؤ پھرسازش کیسے ہوگئی؟انہوں نے کہاکہ ٹی وی پردیکھا کہ مجھے ہٹادیا گیا، عمران خان سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کوہٹانے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ہم وزیراعلیٰ کے فیورٹ امیدوار تھے، ایشوز پر ناراضگی ہوتی ہے، گورننس کے ایشوہے،ہمارا موقف نہیں سنا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے جیسے لوگ سیدھی بات کرتے ہیں، سیدھی بات کرنے والوں کی اکثرپارٹیوں میں جگہ نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی میں 14 سال محنت کی۔ ٹھیک اورغلط پراسٹینڈ لیتا ہوں۔شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لوگوں نے ہماری لڑائی سے فائدہ اٹھایا، یہ ساری چیزیں چل رہی ہیں،پوری فلم ہے۔ 10یا 12مرتبہ وزیراعلیٰ کے پاس گئے،ہم نے کہا چیزوں کوٹھیک کریں سپورٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے