English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ عظمٰی کراچی کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ عمران احمد

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمٰی کراچی محدود وسائل کے باوجود شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ہماری پوری کوشیش ہے کہ شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اُن کی صلا حیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں جس کے لئے ہم کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار عمران احمد سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کے دورے کے موقع پر کیا خورشید احمد شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس، ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس، جبیںن ناز ڈپٹی ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس،جمیل احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اور ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی گذشتہ2 ماہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کراچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمیٰ کراچی وومن اسپورٹس کمپلیکس میں لڑکیوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے