میلبورن (جسارت نیوز) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگڈز نے کپتان آرون فنچ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت برسبین ہیٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، آرون فنچ نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پیر کو میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، میٹ رنشاء 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ ویل ستھرلینڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میلبورن رینیگڈز نے کپتان آرون فنچ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف زبردست مقابلے کے بعد4 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ آرون فنچ نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی ناقابل شکست 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آرون فنچ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
بگ بیش لیگ ،میلبورن رینیگڈز نے برسبین کو ہرا دیا
القمر
