اسلام آباد (جسارت نیوز) چوتھی ماسٹرز نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔ تقریب اسناد کی تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی۔ پیر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسنوکر ہال اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد آصف نے خیبرپختونخوا کے یاسر شہزاد کو 4-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے شاداب بیگ نے پنجاب کے شاہد شفیق کو 4-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
چوتھی ماسٹرز نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ، محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
القمر
