یکم فروری تک شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا‘ محکمہ موسمیات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آج سے سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان، آج سے یکم فروری تک شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، درجہ حررات 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کراچی میں سردی کی شدت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائے گی۔رواں برس شہر قائد کے شہریوں کیلئے موسم سرما گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی شدید رہا ہے۔ معتدل موسم کیلئے مشہور کراچی میں اس مرتبہ سخت ترین سردی پڑی اور درجہ حرارت 5 ڈگری سیٹی گریڈ سے بھی نیچے گیا۔ اب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں سردی کا موسم اب بھی ختم نہیں ہوا،آج سے شہر قائد سردی کی ایک اور لہر کیلئے تیار ہو جائے۔

