منگل 28جنوری کو متاثرین بحریہ ٹائون گرینڈ کنونشن سے حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کرینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت بحریہ ٹائون متاثرین کے لیے اجتماعی جدوجہد کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کل بروز منگل شام 4 بجے ادارہ نورحق میں ’’متاثرین بحریہ ٹائون گرینڈ کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یہ فیصلہ ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران اور بحریہ ٹائون کے متاثرین کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ، سیکرٹری نجیب ایوبی نے خطاب کیا۔

