English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر کا امکان

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک رہنے کی توقع
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جبکہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی20 ریکارڈ کیا گیا ‘ منگل کو شہر کا کم سے کم پارہ 12 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں28 جنوری سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کا کم سے کم پارہ12سے14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ26 سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم پارہ13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری ریکارڈ کیا گیا ‘ اتوار کو دوسرے روز بھی شمال مشرقی ہوائوں کے ساتھ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کے سبب سردی میں کمی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں شمال مشرق سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے