English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیداوار متاثر ہونے کا بہانا کراچی میں دودھ مہنگا کرنے کی تیاری

حیدرآباد میں باڑہ مالکان نے 17 روپے بڑھادیئے جس سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 98 روپے سے بڑھ کر 115 روپے پر جاپہنچی ہے
کمشنر کراچی سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا ہر 3 ماہ بعد قیمتوں کے تعین کا فارمولا طے پایا تھا، جس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، شاکر عمر گجر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے حیدرآباد میں دودھ کی قیمت میں 17 روپے لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد کراچی میں بھی دودھ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن (باڑہ مالکان) کی جانب سے 17 روپے اضافے کے بعد ریٹیل میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 98 سے بڑھ کر 115 روپے پر جاپہنچی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے بعد کراچی میں بھی دودھ مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پہلے ہی کمشنر کراچی سے مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ اگر دودھ کی قیمت میں مناسب اضافہ نہ کیا گیا تو اس سے دودھ کی پیداوار متاثر ہوگی، جس کے نتیجے میں کراچی کو دودھ کی سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر تین ماہ بعد مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا طے پایا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کرایا جارہا اور اگر ایسے میں دودھ کی سپلائی میں کسی بھی قسم کا تعطل آتا ہے تو اس کی ذمہ داری ڈیری فارمرز پر عائد نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے