ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خود انکار کیا،ایم کیوایم

کراچی کے مسائل اہم ہیں جب وہ حل ہوں گے تو ملاقات بھی کرلیں گے، فیصل سبزواری
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے زیادہ اہم کراچی کے مسائل کا حل ہے۔ ایک بیان میں فیصل سبزواری نے انکشاف کیا کہ کل تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیو ایم قیادت سے استفسار کیا تھا کہ کیا وزیراعظم سے ملاقات کا وقت طے کیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خود ہی منع کیا تھا اور پی ٹی آئی قیادت کو جواب دیا تھا کہ ہماری کوئی ناراضگی نہیں جب معاملات حل کی طرف جائینگے‘ ملاقات کرلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں