ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلد نواز شریف کے دل کی شریانوں کا آپریشن ہوگا، ڈاکٹر عدنان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے علاج کے لیے آئندہ چند روز میں اسپتال میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لیے کارڈیک کیتھیلائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ دل کی شریانوں میں بندش ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، کارڈیو ویسکولر ٹیم نے آپریشن کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں