خود وظیفہ لینے والے 5ہزار4 سو26 ملازمین کی فہرست حکومت سندھ کے حوالے کردی‘ سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی
محکمہ تعلیم اور صحت کے ملازمین نے کروڑوں روپے وظیفہ حاصل کیا‘ گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 19 تک کے افسران شامل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خود فائدہ لینے والے 5 ہزار ملازمین کی فہرست حکومت سندھ کے حوالے کردی ہے ، حکومت سندھ نے تصدیق کیلئے محکموں کو ارسال کردی، سب سے زیادہ محکمہ تعلیم اور صحت کے ملازمین نے کروڑوں روپے وظیفہ حاصل کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ سے خود وظیفہ لینے والے 5ہزار4 سو26 ملازمین کی فہرست حکومت سندھ کے حوالے کردی ہے، فہرست میں محکمہ تعلیم، صحت، جناح اسپتال، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، بہبود آبادی، لیبر اور دیگر محکموں کے ملازمین کے نام شامل ہیں، حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام محکموں کو فہرست ارسال کرکے ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کہ ان کے محکمہ میں وظیفہ لینے والے ملازمین ہیں یا نہیں؟جس کے حکومت سندھ کے محکموں نے تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے اور سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔مقامی روزنامے کو موصول ہونے والے فہرست کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسر اورنگی ٹاؤن عذرہ پروین، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نیو کراچی سومون مل، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کیماڑی (فیمیل) آمنہ نسرین، ٹی ای او لیاری سیما اختر، ٹی ای او ملیر نصرت بیگم، ٹی ای او گڈاپ نصرت نسا، ٹی ای او صدر پرائمری رضیہ خاتون، ٹی ای او گڈاپ (پرائمری) ریحانہ یاسمین، روبینہ تاج انصاری، ٹی ای او گلشن پرائمری روحی یاسمین، ٹی ای او ناظم آباد رخسانہ عبدالمجید، ٹی ای او کورنگی سکینہ بانو، ٹی ای او ناظم آباد ثروت جہاں، ٹی ای او کیماڑی (فیمیل) شہلا عابد، ٹی ای او حیدرآباد شہناز ابراہیم، ٹی ای او لیاقت آبادشبانہ مرتضیٰ نے سرکاری نوکری کے باوجود وظیفہ حاصل کیا۔ٹی ای آر سکرنڈ افروز بی بی، ٹی ای او خیر محمد جمالی، ٹی ای اومورو عظیٰ، ٹی ای او سانگھڑ بسم اللہ بی بی، ٹی ای او کوٹری نثار بیگم، ٹی ای او نوابشاہ شبانہ خاتون، ٹی ای او کنڈیارو رقیہ، ٹی ای او پڈعیدن نسیم بی بی،گریڈ 17کی ہیڈ مسٹریس بلقیس مغل،ٹی ای او ماتلی عزیزاں، اور دیگر نے بھی وظیفہ حاصل کیا، فہرست میں گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 19 تک کے افسران شامل ہیں، جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کروڑوں روپے وظیفہ حاصل کیا۔

