آ ئی جی معاملے پر فریقین کے درمیان دال گلنے لگی ، سندھ سرکار کو گرین سگنل دے دیا گیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستا ن کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات خوش آئندہ قرار آ ئی جی سندھ کے معاملے پر دونوں فریقین کے درمیان دال گلنے لگی وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ سرکار کو گرین سگنل دیدیا گیا ڈاکٹر کلیم امام کو صوبہ بدر کرنے کا مسودہ تیار کر لیا گیا آ ئی جی ریلوے مشتاق مہر ایک مرتبہ پھر آ ئی جی سندھ کے منصب کے لیے بہتر امیدوار قرار وفاق کی جانب سے خدمات آئندہ چند روز میں سندھ سرکار کے سپرد کیے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی آ ئی جی سندھ سے ملاقات میں صوبے میں نئے آ ئی جی کی تعیناتی پر بھی اتفاق ہوا ہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاق سے گریڈ 22 کے آفیسر اور موجودہ آ ئی جی ریلوے مشتاق مہر کی خدمات سندھ کے سپرد کیے جانے پر زور دیا گیا ہے جس پر سندھ سرکار کو گرین سگنل دیدیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سینئر پولیس افسر غلام قادر تھیبو کو آ ئی جی لگانا چاہتی تھی تاہم روا ں سال ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پرمشتاق مہر کونیا آ ئی سندھ تعینات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

