کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ جائیداد پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020ء ہے اور اس تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ایکسائز کراچی اقبال احمد لغاری نے بھی شرکت کی۔

