کراچی کے16 اضلاع میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے5سے14 سال کے بچوں کو سہولت فراہم کی جائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے6 اضلاع میں بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم شروع کردی گئی‘ اسکولوں کی بنیاد پر شروع کئے جانے والے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کے پروگرام کا مقصد 5لاکھ سے سے زائد بچوں کا 2600 منتخب سرکاری اور نجی اسکولوں اور 145 صحت مراکز میں مفت علاج کی فراہمی ہے‘ علاج کی سہولت پہلی سے دسویں جماعت تک کے5سے14 سال کی عمر کے اسکول جانے اور نہ جانے والے بچوں کو فراہم کی جائیگی۔ پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں سیکریٹری صحت زاہد علی عباسی نے کہا کہ سالانہ بڑے پیمانے پر بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم بچوں کی جسمانی اور علمی نشوونما کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس سے بچوں کے جسم میں انفیکشن کیخلاف مزاحمت پیدا ہوگی۔ بچوں کی اسکول کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

