English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شہری آلودہ پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں کھانے پر مجبور

ملیر کے کھیت آلودہ پانی سے سیراب ہونے کی وجہ سے وہاں پر کاشت ہونے والی سبزیاں بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں
سیوریج اور صنعتی فضلہ سے فصلیں کاشت کرکے براہ راست انسانی جانیں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں، ماہرین طب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے شہری صنعتی فضلے کے پانی میں کاشت کی گئی سبزیاں کھانے پر مجبور ہیں، ملیر کے اطراف کھیتوں کو فیکٹریوں کے آلودہ پانی سے سیراب کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر کاشت ہونے والی سبزیاں بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔سیوریج اور صنعتی فضلہ صرف آبی حیات کیلیے خطرہ نہیں بلکہ ان سے فصلیں کاشت کرکے براہ راست انسانی جانیں بھی خطرے میں ڈالی جارہی ہیں، لگ بھگ چھ سو ایکڑ پر ملیر ندی کے ارد گرد زرعی زمین آباد ہے، ان راستوں پر یہ سر سبز کھیت آنکھوں کو بھلے تو لگ رہے ہیں لیکن ان کی سچائی ایک دم تلخ ہے۔فیکٹریوں سے نکلنے والا فضلہ اور اطراف کے علاقوں کا سیوریج کا پانی ملیر ندی میں شامل ہوتا ہے اور ندی کے اس آلودہ پانی سے ان کھیتوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق یہ سبزیاں بیماریوں کا سبب بنتی ہیں ، جبکہ یہاں موسم کی ہر سبزی دستیاب ہوتی ہے جنہیں منڈیوں سے شہر بھر کے بازاروں میں پہنچایا جاتا ہے جہاں سے شہری خریدتے ہیں، لیکن صاف اور گندے پانی کی سبزی کا فرق ہر کوئی نہیں پہچانتا۔کئی سال قبل حکومت کی جانب سے زہریلی سبزیوں کی کاشت پر کاروائی کی گئی ،لیکن کاشت کا یہ سلسلہ آج بھی جوں کا توں ہیاور یہ آلودہ سبزیاں کراچی میں رہنے والے شہریوں کے گھروں میں استعمال کی جارہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے