English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیو ویکسین کا ٹیکہ لگنے سے پولیس اہلکار کی بچی جاں بحق، مقدمہ درج

حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد بچی کی حالت بگڑ گئی تھی، دورانِ علاج دم توڑ دیا
کراچی (کرائم رپورٹر) شیریں جناح کالونی میں حفاظتی ٹیکہ لگنے سے پولیس اہلکار کی متاثرہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔ عدالتی حکم پر 4 پولیو ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے عدالتی حکم پر شیریں جناح کالونی جنرل آباد بلاک اے مکان نمبر 837 کی رہائشی معصوم بچی 2 سالہ لائبہ دختر زدین محمد خان کی پولیو ویکسین سے ہلاکت کا مقدمہ نمبر 43/2020 درج کرلیا۔ پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بعد میری بیٹی کی حالت بگڑ گئی تھی اور بالآخر دوران علاج دم توڑ دیا۔ مدعی پولیس ملازم کا کہنا ہے کہ 4 جولائی کو گھر آنے پر معلوم ہوا کہ بیٹی لائبہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے جس پر اسے مختلف اسپتالوں میں چیک اپ کرایا گیا اور دوران چیک اپ انڈس اسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کی ٹانگ کاٹنے کا کہا اور آپریشن کی تیاری کی جارہی تھی کہ اس دوران بچی فوت ہو گئی، متوفیہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ محلے میں حفاظتی ٹیکوں کا کیمپ لگایا گیا تھا اور ایک ٹیم گھر پر آکر زبردستی بچی کو اپنے ساتھ لے گئے اور انجکشن کے بعد سے بچی کی حالت غیر ہو چکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے