English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانگھڑ ڈ،سٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرآفس کی عمارت کا کام التوا کا شکار،ٹھیکیدار فرار

القمر

سانگھڑ( نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرآفس بلڈنگ کا کام گزشتہ دس سالوں سے التوا کا شکار۔ٹھیکیدار کام اھورا چھوڑ کر لا پتا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کرمنل پراسیکیو شن سروس ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر اسٹاف کے لیے ایک الگ عمارت کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ضلع سانگھڑ میں بھی سیشن کورٹ بلڈنگ میں ایک عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ دس سال سے التوا کا شکار ہے اورٹھیکیدار بھی لا پتا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں پراسیکیوشن محکمے کے افسران و دیگر عملے کے لیے نہ تو مناسب آفس کا بندوبست ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کو رہائش کا انتظام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران اور دیگر عملے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ کرمنل پراسیکیوشن سروس کا قیام 2007ء میں لایا گیا تھا اور گزشتہ سال پراسیکیوٹر جنرل سندھ ایاز حسین تنیو نے بھی ضلع سانگھڑ میں مذکورہ بلڈنگ کا معائنہ کیا تھا اوربلڈنگ کا ادہورا کام جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود تا حال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال ڈائریکٹر مانیٹرنگ کرمنل پراسیکیوشن سندھ کی ٹیم نے بھی مذکورہ عمارت کا دورہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ مرتب کر کے حکام بالا کو ارسال کی تھی مگر اس پر بھی کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی اور بجٹ مختص ہونے کے باوجود بھی گزشتہ دس سالوں سے ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس سانگھڑ کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ ضلع سانگھڑ کی سماجی و سیاسی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کرمنل پراسیکیوشن آفس سانگھڑ کا نا مکمل کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ کرمنل پراسیکیوشن سانگھڑ کے افسران اپنی ذمے داریاں مزید احسن طریقے سے ادا کر سکیں اور سائلین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے