ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزنی میں گرائے گئے امریکن طیارے میں قاسم سلیمانی کا قاتل سوار تھا

کابل( آن لائن) طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ غزنی میں گرائے جانے والے امریکی طیارے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قاتل بھی سوار تھا جو مارا گیا ۔ روسی خبر ایجنسی نے بھی طالبان کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ طیارے میں امریکی انٹیلی جنس آپریشن کا سربراہ مائیکل ڈی اینڈریو بھی موجود تھا ۔ یہ اسپیشل جہاز سی آئی اے کا موبائل کمانڈر سینٹر تھا جو ایران ، عراق اور افغانستان میں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا ر ہا تھا ۔ مائیکل اینڈریو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی سمیت300عراقی عوام کے قتل میں ملوث تھا اور ایک قاتل کی حیثیت سے سی آئی اے میں بڑا مشہور تھا ۔ طیارے کا ملبہ اور اس کا سازو سامان طالبان کے قبضے میں ہے ۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس وقت 4 طیارے فضا میں تھے اس لیے تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ کون سا طیارہ نشانہ بنا ۔ امریکا نے طیارہ گرنے اور 2پائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں