English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہلی کے مظاہرین خواتین کا ریپ کریں گے، بی جے پی رکن کی ہرزہ سرائی

القمر

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں متنازع شہریت قانون پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کر رہی ہے وہیں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئندہ انتخاب میں کامیابی کے لیے مظاہرین کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بی جے پی کے رکن پرویش ورما نے نئی دہلی کے شاہین باغ میں موجود مظاہرین سے متعلق کہا کہ یہ لوگ زبردستی گھروں میں داخل ہوں گے اور بیٹیوں اور بہنوں کو قتل کرنے سے قبل ان کا ریپ کریں گے۔واضح رہے کہ سیکڑوں خواتین بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون(سی اے اے)اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)کے خلاف 4 ہفتوں سے دہلی کے شاہین باغ کو بلاک کرکے احتجاج کر رہی ہیں۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ اس بیان سے ایک روز قبل بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ریلی کے شرکا سے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے ملک کے ’’غداروں‘‘کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے