English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم بی ایس ویژن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

القمر

دمام(سید مسرت خلیل) ایسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) کی زیرسرپرستی اور سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشنز (ایس ایف اے) اور وزارت محنت و سماجی ترقی کے تعاون سے پہلی محمد بن سلمان (ایم بی ایس) ویڑن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2019 کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ای پی سی اے کے چیئرمین عبد العزیز النعیمی تھے۔ جبکہ انس عماد الجوریفانی ڈائریکٹرالترکی گروپ، ہادی صالح الحیدر جنرل منیجر بن دیلامہ کمپنی اور ابراہیم باحارث کوآرپریٹس مینیجر ای سی آئی نے بطور مہمانان اعزازی شرکت کی۔ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر ایس سی سی کے سی ای او ندیم ندوی کی محنت کی تعریف کی اور فاتح ٹیموں اور ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو ان کے عمدہ کھیل کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایگزیکٹوکمیٹی ممبروں کا ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ونر اور رنرزاپ ٹیموں کے کپتانوں اور بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کوانعامات سے نوازا گیا۔فرسٹ ڈویڑن: ونر الخبرجیم خانہ، رنرزاپ: انٹلیجنٹ ہاکس۔ مین آف دی میچ فائنل، بہترین بیٹسمین اورمین آف دی سریز: احمد رؤف (جیم خانہ)۔ بہترین بولر: خطیب الرحمن (الخبر رینجرز)۔پرائم ڈویڑن: ونر ای سی آئی رائزرسی سی، رنرز اپ اینرکو سی سی۔ مین آف دی میچ فائنل اور بہترین بیٹسمین عمربلال (ای سی ٰئی رائزر)۔ بہترین بولر: محمد ممتاز ملا (اینرکو سی سی )۔ مین آف دی سیریز کامران علی شاہ (اینرکو سی سی)۔پریمیئر ڈویڑن: ونر تمیمی سی سی، رنرز اپ انٹیلیجنٹ قلندر۔ مین آف دی فائنل نقاش طاہر(تمیمی سی سی)۔ بیسٹ بیٹسمین محمد منور چودھری ( بلال ٹائیگر)، بیسٹ بولرعمران عارف (پاک سعودی)۔ مین آف دی سیریزآفاق احمد (انٹیلیجنٹ قلندر) اسکورفرسٹ ڈویڑن: الخبر جیم خانہ نے انٹلیجنٹ ہاکس کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد خلاف ایک رن سیکامیابی حاصل کی۔ جیمخانہ 9 وکٹوں پر 171 رنز۔ یحیی گل 59 اور احمد رؤف 41 رنز۔عامر گوریا نے 4 اور شاہد شجاع نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئی ایچ سی سی مقررہ 20 اوورمیں 8 وکٹوں پر 170 رنز بنا سکی۔ عامر گوریا نے 32 رنز بنائے۔ احمد رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پرائم ڈویڑن میں ای سی آئی رائزر سی سی نے اینرکو سی سی 59 رنز سے کو شکست دی۔ ای سی آئی آر سی سی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رن بنائے۔ عمر نے 96 اور راجہ نے 24 رن بنائے۔ کامران اور مبشر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب ای این سی سی 139 رنز تک محدود رہی۔ مبشر عباس نے 65 رنز بنائے۔ حشمت علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پریمیئر ڈویڑن میں تمیمی نے انٹیلیجنٹ قلندرزکے خلاف4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ آئی کیو سی سی نے 7 وکٹوں پر171 رنزاسکور کیا۔ آفاق احمد نے 70 رنز اور بلال نے 42 رنز بنائے۔ محسن نے 3 اور عمران منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں تمیمی نیہدف 18.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ نقاش نے 49 ، عقیل آزاد نے 41 رن بنائے۔ فہیم نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے