English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہتاب چائولہ ویٹرنز ہاکی لیگ سبط حسان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیشنل کلب کامیاب

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، نیشنل ویٹرنز کلب کی کامیابی ، ڈی ایچ اے حیدرآباد اور ٹائیگر ہاکی کلب کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں نیشنل ویٹرنز کلب نے مد مقابل پولیس بوائز ویٹرنز کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے سبط حسان نے ہیٹ ٹرک اسکور کی انہوں نے 14 ویں منٹ میں ایک جبکہ 20 ویں منٹ میں دو گول اسکور کئے ، ویٹرنز لیگ میں یہ کسی بھی کھلاڑی کی دوسری ہیٹ ٹرک ہے ، نیشنل کی جانب سے اشتیاق مبین نے 9 ویں ، محمد یوسف نے 11 ویں ، سلیم عامر نے 24 ویں اور سرفراز احمد نے 38 ویں منٹ میں ایک ، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا۔ پولیس ویٹرنز کی جانب سے طاہر عباس نے 16 ویں اور محمد خالد نے 39 ویں منٹ میں ایک ، ایک مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ دوسرا میچ ڈی ایچ اے حیدرآباد اور ٹائیگر ویٹرنز کے مابین 1-1 گول سے برابر ہوگیا ، حیدرآباد کی جانب سے محمد اویس نے چھٹے منٹ میں جبکہ ٹائیگر ویٹرنز کا گول محمد کلیم نے 22 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ان میچوں میں فرحان قدیر ، ندیم سعید ، فیصل رضا اور تکریم افتخار نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے