اسلام آبا (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور خواتین کی کھیلوں میں شرکت ناصرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پاکستانی نژاد کینیڈا کی پارلیمنٹیرین سلمہ عطاء اللہ جان سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے سینیٹر سلمہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان آمد پر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے اور خواتین کی سیاسی میدان میں کردار میں مدد دینے کے لیے ان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کو ترجیح دینے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کے بارے میں سینیٹر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے خواتین کے تمام کھیلوں کے شعبوں میں شرکت کے لیے ہمیشہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور خواتین کی کھیلوں میں شرکت ناصرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں معاشی ترقی کیلئے خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا اور کہا کہ نہ صرف معاشی ترقی کے لیے خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے بلکہ سیاسی اور سماجی سطح پر بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سینیٹر کو آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے عورتوں کے حقوق اور انہیں با اختیار بنانے کے حوالے سے بہت سے قوانین وضع کیے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اس حوالے سے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی بہت زور دیا جا رہا ہے۔
خواتین کی کھیلوں میں شرکت عالمی سطح پر بہت اہمیت کی حامل ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
القمر
