لاہور(جسارت نیوز) فاسٹ بولر حارث رف بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر حارث روف کو بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلا دیش کیخلاف ٹی20سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے پہلے میچ میں 32رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں 27رنز کے بدلے میں ایک شکار کیا۔میلبورن اسٹارز نے حارث روف کا خلا لاہور قلندرز کی ایک اور دریافت دلبر حسین سے پر کیا تھا لیکن وہ ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، حارث روف کے جوائن کرنے کے باوجود دلبر حسین اسکواڈ کے ساتھ ہی موجود رہیں گے۔یاد رہے کہ میلبورن اسٹارز کو بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے، فتح کی صورت میں ٹیم 8فروری کو ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی، ڈیل اسٹین کی انجریز سبب اسکواڈ میں شامل کئے جانے والے حارث رف نے بلے بازوں پر دھاک بٹھاتے ہوئے میلبورن اسٹارز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا روانہ
القمر
