دھابیجی(نمائندہ جسارت)خان برادرز فٹبال کلب دھابیجی نے آل سندھ بلوچستان شہید میر سراج خان رئیسانی میموریل لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں قلات یونائیٹڈ فٹبال کلب بلوچستان کو1-3 سے شکست دیدی۔اوتھل بلوچستان کے جام یوسف اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں خان برادرز کی جانب سے فاروڈ وسیم نے2 گول اور احسان نے ایک گول اسکور کیا۔فاتح ٹیم کے وسیم مین آف دی میچ قرار پائے۔
شہید میر سراج خان رئیسانی فٹبال ،خان برادرز فٹبال کلب دھابیجی نے جیت لیا
القمر
