کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1578 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر91400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر78361 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1000روپے اور فی دس گرام چاندی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔