English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

القمر

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے مزید اضافے سے 1583 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 472 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 91550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 78490 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی  قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے