English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ میں شرکت سے صاف انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے صاف لفظوں میں انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنےسے صاف انکار کردیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا تو ٹیم نہیں بھیجے گیں۔

بی سی سی آئی بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی اور اس کے حقوق پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایونٹ کا انعقاد کسی نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیے،ہماری ٹیم وہاں نہیں جا سکتی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے