English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھابڑی فروشوں کو500روپے فیس دیناہوگی، قانون تیار

بے جا تنگ کرنے پر بلدیاتی عملہ کیلئے بھی سزا تجویز ،متعلقہ اہلکار کو 20ہزار جرمانہ ہو گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چھابڑی فروشوں کے کام کو بھی باضابطہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔چھابڑی فروشوں کیلئے تیار مسودہ قانون کے مطابق انہیں 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا اور 500 روپے ماہانہ فیس بھی دینی ہوگی، یہ لائسنس کسی اور کے نام پر منتقل نہیں ہو سکے گا۔بلدیاتی حکومت چھابڑی فروش کا علاقہ بدل سکے گی، بے جا تنگ کرنے پر بلدیاتی عملہ کیلئے بھی سزا تجویز کی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ کسی وجہ کے بغیر اشیا ضبط کرنے پر متعلقہ اہلکار کو 20 ہزار جرمانہ ہو گا، چھابڑی فروش کی اشیا ضبط کرنا قابل ضمانت جرم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے