لندن (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں نواز شریف کا اسپتال میں داخلے سے قبل معائنہ کیا گیا ہے، انہیں اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گاجہاں ان کے دل کی شریان کی پیچیدہ بیماری کا علاج کیا جائے گا، این ایچ ایس کے اسپتال میں نواز شریف کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن انٹروینشن کی جائے گی۔
نواز شریف کو آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان
القمر
