ہملٹن (جسارت نیوز) بھارت نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس پر بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 179 رنز بناکر کیویز کو کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔ روہت شرما نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ویرات کوہلی 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بینٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے کپتان کین ولیمسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ کین ولیمسن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے ۔ ٹھاکر اور شامی نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بعد میںمیچ کے فیصلے کے لئے سپر اوورز کا سہارا لیا گیاجو بھارت نے 20 رنز بناکر سپر اوور پر میچ جیت لیا۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی،بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی
القمر
