English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے عجلت میں صوبائی گیمز کرانے کا اعلان ، اسپورٹس حلقوں کا اظہار تشویش

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ نے تمام ڈویژن پر مشتمل 18 ویں سندھ گیمز 2020 کا انعقاد یکم فروری 2020 سے کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ کھیل نے تمام تنظیموںاور کھلاڑیوں کو سندھ گیمز 2020 میں شرکت کرنے کے لئے دعوت دی ہے جو کہ یکم فروری سے 15 فروری 2020 تک منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکریٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ نے تمام تنظیموں اور کھلاڑیوں کو محکمے کی ویب سائٹ sportsandyouth.sindh.gov.pk پر موجود پرفارم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کے لیے کہا ہے۔ دریں اثنا کھیلوں سے تعلق رکھنے والی صوبے کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اعلان محض 2روز قبل کرکے سندھ کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر میرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔ انہوں نے کہا کہ عجلت میں کیسے صوبے کا اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہوسکتاہے۔ یہ آنکھوں میں دھول جھوکنے کے معترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ اس اعلان کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ کسی قسم کی بھی مالی بدعنوانی اور اتنے کم عرصے میں اس کے انعقاد کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات کا مطالبہ بھی کیا کہ سندھ میں وزیر کھیل نہ ہونے کی وجہ سے بیوروکریسی اپنی من مانی کررہی ہے اور خدشہ ہے کہ کروڑوں کی گرانٹ چند افسران میں بٹ کر رہ جائے اور کھلاڑی اور کھیل منہ تکتے رہ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے