English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلین اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

القمر

سڈنی (اے پی پی)سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، شہرہ آفاق ہسپانوی ا سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں ڈومنک تھیم کے ہاتھوں اعصاب شکن مقابلے میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ بدھ کو آسٹریلیا میں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ڈومنک تھیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نڈال کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، 7-6، 6-4، اور 7-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی نڈال کا راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے