ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیڈرل ٹینس کپ، لیڈیز ڈبلز کا ایونٹ سارہ محبوب اور سارہ منصور نے جیت لیا

اسلام آباد (جسارت نیوز) فیڈرل ٹینس کپ میں لیڈیز ڈبلز کا ایونٹ سارہ محبوب اور سارہ منصور نے جیت لیا۔ گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں سارہ محبوب اور سارہ منصور نے مہک کھوکھر اور نور ملک کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ مینز سنگل کے مقابلوں میں عقیل خان نے احمد خان، محمد شعیب نے محمد عبداللہ، مدثر مرتضیٰ نے جبار علی، ابراہیم عمر نے ایاز خان، محمد عابد نے اسد، اسرار گل نے احمد اسجد، ہیرا عاشق نے میاں بلال، کامران خان نے عرفان اللہ خان، مزمل مرتضیٰ نے سبحان بن سالک، حذیفہ عبدالرحمن نے عماد الدین اور شہزاد خان نے شاہد آفریدی کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ احمد کمال نے واک اوور حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں