English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائی کورٹ رینجرز کی مددسے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

گلستان جوہر بلاک10 اور11 میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں‘ درخواست گزار کا موقف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 10 اور 11 میں تجاوزات کے خلاف درخواست پر تمام تجاوزات 6 ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو گلستان جوہر بلاک 10 اور 11 میں تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گلستان جوہر بلاک 6 میں بھی غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ عدالت نے تمام تجاوزات 6 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی کے لیے رینجرز سے بھی مدد لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کارروائی سے قبل حکمت عملی بنانے کی خاطر ایک ہفتے میں اجلاس بلانے اور رینجرز کی جانب سے بریگیڈیئر رینک کا افسر کو شریک ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 6 ہفتوں کے بعد متعلقہ حکام کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے