ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے چین سے آلات منگوارہے ہیں ابرا ر الحق

ہلال احمر پاکستان ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو ممکن بنارہی ہے‘ چیئرمین
کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے‘پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر کیلئے خطرے کی علامت بن جانے والے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے چین سے کیمیکل اور دیگر ضروری آلات منگوا رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا کہ چین میں اس نئے وائرس کورونا کی وجہ سے106 اموات ہوچکی ہیں جبکہ لگ بھگ4500 کیسز اس حوالے سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد عوام میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے جس کے حوالے سے ہلال احمر پاکستان ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو ممکن بنارہی ہے۔ اس بات کو سوچنے کے بجائے کہ جب پاکستان میں اس وائرس کا وجود نہیں تو پھر اس حوالے سے تگ و دو کرنے کی کیا ضرورت ہے‘ تو کچھ اقدامات وقت سے قبل بھی کرنے ضروری ہیں کیوں کہ خدانخواستہ چین کی طرز پر پاکستان میں کوئی صورتحال پیدا ہوگئی تو پھر ایسی سورتحال میں قبل ا زوقت تیاری انتہائی ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں