English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس بی سی اے کی کارروائیاں،متعددغیرقانونی تعمیرات منہدم

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف عملدرآمدکمیٹی کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹس پیش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیربلدیات حکومت سند ھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قائم کردہ مانیٹرنگ اینڈایمپلی منٹیشنز کمیٹی کے کنونیئرڈائریکٹرسرفراز حسین کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلشن اقبال ٹائون اور جمشید ٹائون کے مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کے برخلاف ،یونٹس /پورشنز سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف عملدرآمدکمیٹی نے اپنی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹس پیش کردی ہے جس کے مطابق گلشن اقبال ٹائون میں ہونے والی کارروائیوں میں کے ڈی اے اسکیم نمبر33،میں پلاٹ نمبر L-16،سیکٹر38/A،پلاٹ نمبر 1/185،سیکٹر38/A،پلاٹ نمبر 1/68،سیکٹر38/Aجہانگیرٹائون پر تیسری منزلوں کی تعمیرات،پلاٹ نمبر 26/A،سیکٹر38/A،پی آئی ڈی سی سوسائٹی پر دکانوں ،پلاٹ نمبر A، سیکٹر3338،کنگ کلاسک اپارٹمنٹس پر چوتھی منزل کی ایک جانب چھت،پلاٹ نمبر B-85،سادات امروہہ،پردوسری منزل،پلاٹ نمبر B-100،بلاک 8،سیکٹر37/A،سادات امروہہ سی ایچ ایس پر اٖضافی منزل اورپلاٹ نمبر ST-1اسٹینڈرڈ گرامراسکول سٹی ولازسیکٹر38/A،پر پہلی منزل کی تعمیرات کومنہدم کردیا،جبکہFL-3 FL-4،شمائل کمپلیکس فیز 2،سیکٹر38/A،پر پہلی منزل کی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے