English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ کے50 سے زائد عہدیدار و کارکن پیپلز پارٹی میں شامل

پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی تقریب میں شمولیت کا اعلان کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی پی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی کی رہائش گاہ پر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے 50 سے زائد عہدیداروں و کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو محسن پاکستان تھے جنہوں نے عوام کو نظریہ اور فلسفہ کے ساتھ آئین دیا اور پاکستان کو دنیا کا ایٹمی ملک بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی کی رہائش گاہ پر بھٹو شہید کی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی، ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، پی پی پی جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، اقبال ساند، جاوید شیخ، نجمی عالم، مرزا مقبول، آصف خان، خالد لطیف، نوید بھٹی، سعید چائولہ کے علاوہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے