English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کیلئے وزارت کی ضرورت نہیں خالد مقبول صدیقی

جب نشست نہیں تھی اس وقت بھی شہر کو چمکا کر رکھا تھا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان
کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کام کا سلسلہ اور تیز ہو،کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہیایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کام کا سلسلہ اور تیز ہو، جب نشست نہیں تھی اس وقت بھی شہر کو چمکا کر رکھا تھا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں لوگوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی محدود وسائل میں کام کر رہی ہے، اہلیان کراچی سے وعدہ ہے ان کے مسائل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس65 فیصد ریونیوکے شہر کو دینے کے لیے کچھ ہوگا تو آئیں گے، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جتنے وسائل ہیں انہیں شہر کی بہتری کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے